URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Oak Tree بلوط ∕ شاہ بَلُوط کا درخت

English NameOak Tree
Urdu Name بلوط ۔ سیتا سُپاری
Image

Description

تفصیل

شاہ بلوط کا درخت یا جھاڑی Quercus خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ دنیا بھر میں اس کی تقریباً 600 اقسام موجود ہیں۔ اس کی اصل پیداوار شمالی نصف کرّۂ ارض میں ہوتی ہے۔ ان میں پت جھڑے اور سدا بہار دونوں اقسام کے درخت شامل ہیں جو ٹھنڈے علاقوں سے لے کر ایشیا کے منطقۂ حارہ اور امریکہ میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اس کے پتّے گول چکردار (ترتیب وار) ہوتے ہیں۔ اس کے پھول جھمکوں کی طرح ہوتے ہیں جو موسم بہار میں کِھلتے ہیں۔ اس کا پھل بیج کی طرح ہوتا ہے جو acorn (بلوط کا پھل) کہلاتا ہے جو پیالے نما خول میں ہوتے ہیں۔ اس کے ہر پھل میں ایک بیج (کبھی کبھار دو یا تین بھی) ہوتا ہے اور یہ 6-18 ماہ میں پک جاتا ہے جو اس کی قسم پر منحصر ہے۔ شاہ بلوط کی لکڑی پائیدار اور سخت ہوتی ہے۔ اس کی لکڑی خاص طور پر پانی کے جہازوں کی عمارتی بناوٹ اور تعمیرات میں کام آتی ہے۔ نیز گھریلو فرنیچر‘ ریلوے پٹڑی‘ لکڑی کے صندوقوں‘ اوزاروں کے دستوں اور پتر چڑھانے میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share