Shair

شعر

ماں کہتی تھی دولھن کی یہ رو رو کے ہر اک دم
بیٹی کے رنڈاپے سے بھی ہے مجکو بڑا غم

(سودا)

خان والا مصدرِ لطف و کرم عاشق حسیں
صورتِ تصویر والا دود ماں ہوجائیگا

(سید حامد علی)

ماں ہوں میں کلیجہ نہیں سینے میں سنبھلتا
صاحب مرے دل کو ہے کوئی ہاتھوں سے ملتا

(انیس)

اگر شاہ بن شاہ بن شاہ ہے
وگر باب خورشید ماں ماہ ہے

(حسن شوقی)

اسے ماں نے جو دیکھا ماہ تاباں
ہوئی سو جاں سے تب اس پہ قرباں

(فگار)

جنی ماں اپن مہر سوں آئے کر
کہی شاہ توں یوں سواں کھائے کر

(قطب مشتری)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 14
Pinterest Share