Shair

شعر

نگوڑی چاہت کو کیوں سمیٹا عبث کی جھک جھوری جھیلنے کو
دو گانا پڑ جائے پٹکی ایسی تمہارے اٹھکیل کھیلنے کو

(انشا)

ہر جنم میں اسی کی چاہت تھے
ہم کسی اور کی امانت تھے

(بشیر بدر)

کسِ نے چاہت میں نہیں دکھ پائے
پیار کرکے کِسے ایدا نہ ہوئی

(الماس ِ درخشاں)

اے بیت مقدس تری عظمت کے دن آئے
اے چشمہ زمزم تری چاہت کے دن آئے

(انیس)

آنکھ چاہت کی ظفر کوئی بھلا چھپتی ہے
اس سے شرماتے تھے ہم‘ ہم سے وہ شرماتا تھا

(بہار شاہ ظفر)

تری چاہت کے سناٹے سے ڈر کر
ہجومِ زندگی میں کھو گئے ہم

(شہرت ‌بخاری)

First Previous
1 2 3 4
Next Last
Page 1 of 4
Pinterest Share