Shair

شعر

رہی سینہ سیپر ہر دم یہ جوہر ہے محبت کا
کبھی لوہا نہ مانا یار کی تیغ عداوت کا

(ریاض البحر)

محبت نے کام اپنا پورا کیا
کہ ان دونوں لعلوں کو چورا کیا

(میر)

کیتک لوگاں سو ہنستے تھے انوکی یک محبت پر
کیتک دل کوں حجورراں کے سوشہ دولت ہوا راجع

(قلی قطب شاہ)

ہیں یہ دولہہ دولہن اخلاص محبت انشا
جیسے جل بخت یہ کمبخت وہ تیسا اخلاص

(انشا)

دل سنگ جائے نہ جب تک اور بھڑک اٹھے نہ جاں
کم نہ ہو قلیاں کشِ سوزِ محبت کی طلب

(ذوق)

اک بار نگاہیں تو ملا لے کہ مجھے بھی
شاید تری آنکھوں میں محبت نظر آجائے

(سرور ‌بارہ ‌بنکوی)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 70
Pinterest Share