Shair

شعر

سانپاں کوں کرے دنگ تری لڑکی جھلی نے
تجھ زلف کا بستار لکھا آج ولی نے

(ولی)

بہت عجیب سی لڑکی ہے اس کی خاطر میں
پڑھے بغیر حسینوں کے خط جلادوں گا

(بشیر بدر)

حکایت ہے ابھی پچھلے دنوں کی
کوئی لڑکی تھی ننھی کامنی سی

(ابن انشائ)

ہے لڑکی دوسرے کے گھر کا کوُڑا
بنایا کیوں ہتیلی کا پھپولا

(عبیر ہندی)

ایک لڑکی بہت سے پھول لیے
دل کی دہلیز پر کھڑی ہوگی

(بشیر بدر)

ہم اپنی لڑکی انھیں نہ دیں گے وہ ایسا کیا گھر وہ ایسا کیا بر
کرو ہمارے نہ گھر میں تم یاں اب اس لگائی کی بت کہانی

(نظیر اکبر آبادی)

First Previous
1 2
Next Last
Page 1 of 2
Pinterest Share