صحرا میں جو بلبل ہوکہے کیا وہ چمن کی
آوارہ غبت کو خبر کیا ہے وطن کی
(اکبر آبادی)
|
وطن اور اس کی روایات پہ جس سے حرف آئے
باعث ننگ ہے وہ شیوہ فریاد مجھے
(ظفر علی خاں)
|
بستے ہیں ہند میں جو خریدار ہی فقط
آغا بھی لے آتے ہیں اپنے وطن سے ہینگ
(اقبال)
|
تنقید کا اصول ہے جمہوریت کی جان
مسلک ہے ناقدان وطن کا مگر غلط
(رئیس امروہوی)
|
لالہ سو لال میرا لالی لگا گیا رے
کوئی منج خبر کرو رے اوس کا وطن کہاں ہے
(حسن شوقی)
|
آبس کے رنج سے ہوے غیروں کے دل پہ بار
غربت میں خاک اڑائی لگائی وطن میں آگ
(حبیب)
|