حج اکبر دینداراں کے اُوپر واجب اہے
میرا حج اوہے کہ دیکھوں تج سوں درشن عید کا
(قلی قطب شاہ)
|
خطا دفتر اوپر کھینچے الف لوچن کے کاجل تھے
پری چین بائے حلقہ آپ کان ہم عید و ہم نو روز
(قلی قطب شاہ)
|
ازل کے دیس تھے آنند گھوڑے پر چڑ آئے منج
خدایا اود رنگ رکھ میری ان ہم عید و ہم نو روز
(قلی قطبشاہ)
|
اس زمانے میں بڑائی عید اب کیوں نا کرے
کہ نہیں دیکھے ہیں جم جمشید اے شان عید کا
(قلی قطب شآہ)
|
ترے رنگ نور تھے گوہر کے رنگ میں جوت چڑیا ہے
تمن دھپ بن پھکے ہیں جواہراں ہم عید و ہم نو روز
(قلی قطب شاہ)
|
تس دفا بن کوئی دن ناہیں دعا منگنے کئیں
مرتضیٰ نیں مصطفے پیں عید میں دیتے سریر
(قلی قطب شاہ)
|