URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Palm Tree ناریل کا درخت

English NamePalm Tree
Urdu Name نارجیل درخت
Image

Description

تفصیل

ناریل کا درخت پھول دینے والے درختوں کے خاندان سے ہے۔ موجودہ دور میں اس کی تقریباً 202 اقسام دریافت کی جاچکی ہیں اور اس کی تقریباً 2600 انواع موجود ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر منطقۂ حارہ‘ مرطوب اورگرم و معتدل آب و ہوا میں پیدا ہوتے ہیں۔ زیادہ تر ناریل کے درختوں کی پہچان ان کی لمبائی اور ان کی گھنی سدابہار پتّیاں (جو اس کے بغیر شاخوں والے تنے کی چوٹی پر ہوتی ہیں) سے ہوتی ہے۔ بحرحال کچھ ناریل کے درخت اس کیفیت سے مستثنیٰ ہیں۔ درحقیقت ناریل کا درخت اپنی زبردست گوں نہ گوں جسمانی خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ شکلی طور پر بھی مختلف اقسام میں ہوتے ہیں۔ ناریل کے درخت جنگلوں، نخلستان و سواحل پر بھی پائے جاتے ہیں۔ ناریل کے درخت سب سے زیادہ مشہور اور سب سے زیادہ کثرت سے پیدا کئے جانے والے درختوں کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ بہت سی عام استعمال کی اشیاء اور غذائیں یا کھانے اس سے حاصل کئے جاتے ہیں۔ اس درخت کا بہت وسیع پیمانے پر استعمال قدرتی مناظر اور غیرمانوس ماحول پیدا کرنے کے لئے بھی بہت کم لاگت سے کیا جاتا ہے۔ دورِ قبل مسیح سے یہ درخت کاشت بھی کیا جا رہا ہے لیکن 150سے زیادہ اقسام خودرَو ساحلی ہیں۔ ناریل کے درخت باہر سے بھی منگوائے جاتے ہیں اس لحاظ سے معاشی طور پر بھی یہ درخت اہمیت کے حامل ہیں۔

Poetry

Pinterest Share