URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Rowan سماک کوہی

English NameRowan
Urdu Name گلاب کے خاندان کا درخت
Image

Description

تفصیل

سماکِ کوہی(Rosaceae) جو گلاب کے پھول کے خاندان Sorbus کی شاخ سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ جھاڑی یا چھوٹے درخت کے زمرے میں آتا ہے جو پورے شمالی نصف کرۂ ارض کے ٹھنڈے اور معتدل علاقوں میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کی اعلیٰ اور گوناگوں اقسام مغربی چین اور ہمالیہ کے پہاڑوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ سماک کوہی کے درخت زیادہ تر چھوٹے ہوتے ہیں جو پت جھڑے ہیں اور 10-20 میٹر اونچے ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ جھاڑیوں کی شکل میں بھی ہوتے ہیں۔ اس کی پتّیاں ترتیب وار ہوتی ہیں اور یہ پَردار ہوتے ہیں جن پر 11-35 پتّیاں ہوتی ہیں۔ اس کے پھول ہلکے زردی مائل سفید ہوتے ہیں اور ان کا قطر 5-10 ملی میٹر ہوتا ہے جس میں پانچ پنکھڑیاں ہوتی ہیں۔ اس کا پھل چھوٹے سیب کی طرح ہوتا ہے جس کا قطر 4-8 ملی میٹر ہوتا ہے۔ زیادہ تر اقسام میں اس پھل کا رنگ چمکدار نارنجی یا سُرخ ہوتا ہے۔ یہ پھل نرم اور رسیلا ہوتا ہے اور پرندوں کے لئے نہایت مرغوب غذا ہے۔ خاص طور پر waxwings اور thrushes نامی پرندے سماک کوہی کے بیجوں کو گراتے ہیں جو ان درختوں یا جھاڑیوں کی مزید افزائش کا باعث بنتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share