Description
تفصیل
ٹماٹر مکوئی (nightshade) خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ٹماٹر کے پودے کی نشوونما عام طور پر 1-3 میٹر (3-10 فِٹ) بلندی تک ہوتی ہے۔ اس کا تنا نہایت کمزور ہوتا ہے اور بے ڈھنگے پن سے زمین پر لیٹا ہوا ہوتا ہے اور اس کی شاخیں دوسرے پودوں سے سہارا لیتی ہیں۔ یہ دائمی پودا ہے جو معتدل ماحول میں پرورش پاتا ہے۔ حالانکہ یہ بنیادی طور پر جنوبی امریکا کی پیداوار ہے۔