URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Japanese Silverberry, Umbellate Oleaster or Autumn-Olive خِزانی زیتون

English NameJapanese Silverberry, Umbellate Oleaster or Autumn-Olive
Urdu Name N\A
Image

Description

تفصیل

خِزانی زیتون Elaeagnus کی انواع میں سے ہے جو مشرقی ایشیا میں (ہمالیہ سے مشرقی جاپان تک) پیدا ہوتی ہے۔ چونکہ نائٹروجن اس کی جڑوں کو مضبوطی سے تھام لیتی ہے اس لئے یہ کسی بھی بنجر زمین میں نشوونما پانے کے لئے موزوں ہے۔ اس کا پودا پت جھڑا ہوتا ہے اور یہ جھاڑی یا چھوٹے درخت کی مانند ہوتا ہے جو 4-10 میٹر بلند ہوتا ہے اور اس کی چوٹی گھنی اور خاردار ہوتی ہے۔ اس کے چھوٹے چھوٹے لاتعداد پتّے جب موسم بہار کے ابتدائی دنوں میں نکلتے ہیں تو اُس وقت یہ پتّے نقرئی رنگ کے نظر آتے ہیں مگر گرمیوں میں جب ان کی یہ تہہ اُتر جاتی ہے تو ان کا رنگ سبزی مائل ہوجاتا ہے۔ اس کا پھل گول شکل میں چوتھائی انچ سے تہائی انچ لمبا ہوتا ہے۔ جب یہ پھل پکنے کے قریب ہوتا ہے تو اس کا رنگ سُرخ اور نقرئی دھبّوں والا یا بھورا ہو جاتا ہے۔ پک جانے کے بعد اس کا پھل رس دار ہوتا ہے اور بطور خشک میوہ استعمال ہوتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share