URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Spices & Herbsمصالحے اور جڑی بوٹیاں

Fenugreek leaf میتھی

English NameFenugreek leaf
Image

Description

تفصیل

یہ خاص قسم کا خوشبو دار ساگ ہے جو برصغیر کے تمام میدانی علاقوں میں بکثرت اُگایا جاتا ہے۔ پنجاب اور سندھ کے میدانوں میں اس کی پیداوار بخوبی ہوتی ہے۔ ہندُستان میں بھی یُو۔پی ‘ سی۔ پی ‘ بِہار ‘ بنگال ‘ راجستھان ‘مشرقی و مغربی پنجاب وغیرہ کے علاقوں میں بکثرت پیدا ہوتی ہے۔ اسے سبزیوں میں سب سے زیادہ آلو کے ساتھ ترکاری کے طور پر پکایا جاتا ہے۔ میتھی کا ساگ بھی ایک لذیذ کھانا ہے اور برصغیر کے باشندوں کی مرغوب غذا بھی ہے۔خُشک میتھی بھی کئی غذائوں اور دوائوں کے کام آتی ہے۔ پاکستان میں پنجاب کی قصوری میتھی مشہور ہے۔

Poetry

Pinterest Share