URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Jaundice یَرقان

English NameJaundice
Urdu Name پِیلیا

Description

تفصیل

اس میں سب سے پہلے تو آنکھوں کی رنگت زرد ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد ناخن‘ چہرہ‘ گردن، بازُو، ٹانگیں اور پھر سارے جسم کی رنگت زرد ہو جاتی ہے۔ پیشاب کا رنگ بھی زرد ہو جاتا ہے یہاں تک کہ کپڑے پر بھی پیلے داغ نمودار ہو جاتے ہیں۔ پاخانہ سفید یا خاکستری رنگ کا آتا ہے۔ قبض، سُستی و کاہلی اور معدے میں درد رہتا ہے۔ بخار عموماً کم و بیش ہوتا رہتا ہے۔ پست ہمتی اور نقاہت رہتی ہے، نبض کی رفتار سُست ہوجاتی ہے، صفراوی نالیوں کا بند ہو جانا اور صفراء کا خون میں جذب ہوجانا اس کے اسباب میں سے ہے۔

Poetry

Pinterest Share