URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Epilepsy مِرگی (دوروں کی بیماری)

English NameEpilepsy
Urdu Name صرع ۔ مسان

Description

تفصیل

مِرگی اعصاب سے تعلق رکھنے والے امراض میں سے ہے جو موروثی بھی ہوتا ہے۔ یہ مرض اکثر دماغ میں چوٹ لگنے سے ہو جاتا ہے جبکہ بعض اوقات مرض کی کوئی خاص وجہ نظر نہیں آتی۔ مِرگی کے مریض کو بے ہوشی کے دورے پڑتے ہیں، پہلے مریض گِر جاتا ہے، دانت بِھنچ جاتے ہیں، منہ سے جھاگ نکلتا ہے، مریض اکڑ جاتا ہے اور چند لمحوں کے لیے سکتے میں آجاتا ہے، کبھی زبان دانتوں کے درمیان آکر کٹ جاتی ہے، کبھی کبھی پیشاب بھی خطا ہو جاتا ہے، دو منٹ بعد ہاتھ پاؤں چلانے لگتا ہے اور پندرہ بیس منٹ بعد ہوش میں آجاتا ہے۔ دورے کے بعد اکثر کسی کو نہیں پہچانتا اور سَر میں درد کی شکایت کرتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share