URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Migraine دردِ شقیقہ ∕ آدھا سیسی

English NameMigraine
Urdu Name آدھے سر کا درد

Description

تفصیل

یہ درد عموماً نصف سر میں ہوتا ہے۔ یہ ایک قسم کا نوبتی دردِ سر ہے۔ اس میں اُبکائیاں آتی ہیں جی متلاتا ہے، آنکھوں کے آگے چنگاریاں اُڑتی نظر آتی ہیں، درد شروع ہونے سے پہلے طبیعت سُست ہو جاتی ہے، سر گھومتا ہے ابتداء میں ہلکا ہوتا ہے پھر آہستہ آہستہ شدید ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ سر پھٹنے لگتا ہے۔ مریض کے خود حرکت کرنے یاشور و غُل سے بھی درد شدید ہوجاتا ہے۔ اکثر یہ درد سَر کے ایک جانب ہوتا ہے، دو تین گھنٹے سے لے کر سارا دن رہتا ہے اور کبھی رات تک بھی رہتا ہے یہاں تک کہ بعض اوقات دو تین دن متواتر رہتا ہے۔ اس کے اسباب میں نقصِ بصارت، امراضِ گردہ، بد ہضمی، بے خوابی، فاقہ کشی، کمزوری و تھکاوٹ ، خون کی خرابی وغیرہ، نیز عورتوں میں حیض کا بکثرت آنا، عرصہ تک بچّے کو دودھ پلانا اور ہسٹیریا وغیرہ شامل ہیں۔ اکثر یہ مرض موروثی بھی ہوتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share