URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Grainsاناج

Wheat گَندُم

English NameWheat
Seasonموسمِ بہار
Pluralگَندُم
Urdu Name قُمح / حِنطہ / گیہوں / کَنَک / بنوماش / گودھوں(سنسکرت) / گوہوں (ہندی)
Image

Description

تفصیل

گندم بانس فصل کے خاندان سے تعلق رکھنے والی گھاس کی ایک قسم ہے جو سب سے پہلے یونان،مصر،چین،ایشیا، افریقہ، یورپ میں کاشت کی گئی اور پھر انسانی غذا کے اس اہم ترین غلّے کو امریکہ کے برّاعظموں میں بھیجا گیا جہاں اُس کی بہترین کاشت کی گئی۔ برّاعظم ایشیاء کے جنوبی علاقوں میں پاکستان میں دنیا کی بہترین گندم پیدا ہوتی ہے جو زیادہ تر درآمد کی جاتی ہے اور اُس سے خطیر زرمبادلہ کمایا جاتا ہے۔ گندم غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے اسی لیے اردو ادب میں ایک محاورہ مشہور ہے کہ "گندم کی روٹی ہضم کرنے کو لوہے کا معدہ چاہیے" ۔ گندم کے علاوہ انسانی غذا میں چاول اور مکئی دو مزید اہم غلّے ہیں جن کا شمار گندم کی افادیت کے بعد کیا جاتا ہے۔یوں تو گندم کو دَل کر اُس کو اُبال کر بھی کھایا جاتا ہے یا گوشت اور مسالوں کے ساتھ گندم کا دلیا تیار کیا جاتا ہے جسے "حلیم" ، "دلیم" یا کھچڑا کہا جاتا ہے۔ گندم کا پودا (1/2سے 1/4) میٹر لمبا ہوتا ہے۔ دنیا میں اس کا استعمال کثرت سے ہوتا ہے اور یہ ایک سالانہ فصل ہے جو ہر سال کے آخر میں ہوتی ہے اور اس کے کھیت نئی فصل اُگانے کے لئے دوبارہ تیار کئے جاتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share