URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Grainsاناج

Red Lentil ثابت مسور

English NameRed Lentil
Seasonموسمِ گرما
Pluralثابت مسور
Urdu Name مسر / ملکہ مسور / کھڑا مسور
Image

Description

تفصیل

ثابت مسور یا "ملکہ مسور" دال کی ایک بہترین قسم ہے اور جو جھاڑی نُما پودے پر اُگتی ہے جو سال بعد فصل دیتا ہے۔ اس دال کے دانوں کی شکل عدسے سے ملتی جلتی ہے۔ اس کا پودا 40سینٹی میٹر (16اِنچ) تک لمبا ہوتا ہے اور دال کے دانے چھلکوں کے اندر ہوتے ہیں۔ عام طور پر ہر چھلکے میں دو دانے ہوتے ہیں۔ اس میں چربی کم ہوتی ہے لیکن پروٹین اور فائبرز زیادہ ہوتے ہیں۔ثابت مسور کی قسموں میں ملکہ مسور زیادہ مشور ہے جسے ہندُستان کے کچھ علاقوں میں "کھڑا مسور" بھی کہا جاتا ہے،اسے زیادہ تر سادہ اُبلے چاولوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ ملکہ مسورکی دال خشک حالت میںطرح گلابی ہوتی ہے اور جب کھانے کے لئے پکائی جاتی ہے تو زردی مائل رنگت کی ہوجاتی ہے۔ یہ دال دوسری دالوں کے مقابلے میں جلدی گل جاتی ہے۔ اس کی یخنی اور آب جوش (Purries) بھی تیار کیے جاتے ہیں جو کمزور افراد یا مریضوں کو طاقت کے لیے استعمال کرایا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share