URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Spices & Herbsمصالحے اور جڑی بوٹیاں

Turmeric ہلدی

English NameTurmeric
Image

Description

تفصیل

ہلدی ادرک کے پودے کی جڑوں کے ساتھ ہی اُگتی ہے۔ ایک قسم کی زرد جڑ ہے جسے پِیس کر سالن میں ڈالا جاتا ہے۔ طبی خواص کی حامل ہے۔ یہ ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط بناتی ہے۔ جسم کے درد کے لیے مُفید ہے۔کبھی چوٹ لگ جائے تو نیم گرم دودھ میں ہلدی ملا کر پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔اس سے درد کو آرام آجاتا ہے۔آشوبِ چشم میں اس کا استعمال آنکھ کی سُرخی دُور کر دیتا ہے۔ اگر چوٹ لگ جائے تو ہلدی کا لیپ چوٹ کو جلد صحیح کر دیتا ہے۔اُبٹن میں شامل کی جاتی ہے اور چہرے کی رنگت نکھارتی ہے۔ہلدی (Curcuma Longa) نسل سے تعلق رکھتی ہے اور یہ ادرک کا خاندان کہلاتا ہے۔ ہلدی کو پیس کر مسٹرڈ پاؤڈر بنایا جاتا ہے ۔انڈیا میں مہاراشٹر میں’’ سنگلی‘‘ کا علاقہ ہلدی کی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔ ہلدی کی ایک قسم زہریلی بھی ہوتی ہے جسے "ہَلدِیا" کہا جاتا ہے۔ اُردو لغات میں مِثل مشہور ہے کہ: "ہلدی لگے نہ پھٹکڑی،پٹاخ بہو آن پڑی!" یعنی بے مُشقّت ہی کام بن گیا۔بغیر محنت کے سب کچھ مل گیا۔ اسی طرح "ہلدی لگے نہ پھٹکڑی،رنگ بھی چوکھا آئے!" یعنی بغیر کچھ کیے خاطرخواہ کام نکل آئے۔

Poetry

Pinterest Share