URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Colorsرنگ

Walnut Color اخروٹی رنگ

English NameWalnut Color
Image

Description

تفصیل

اخروٹی رنگ ،خاکی یا بھورے رنگوں کے گروہ میں شامل ایک دیدہ زیب رنگ ہے جس کی رنگت خُشک میوہ"اخروٹ" کی رنگت سے مشابہ ہوتی ہے اور یہ رنگ ہلکا خاکی (مائل) ہوتا ہے۔ اخروٹی رنگ میں دو بُنیادی شیڈز پائے جاتے ہیں۔ایک ہلکا اور دوسرا نسبتاً گہرا۔ ہلکے اخروٹی رنگ کی لکڑی سے آرائشی اشیاء تیار کی جاتی ہیں جبکہ گہرے اخروٹی رنگ سے باورچی خانے کی الماریاں(کیبنیٹس)، دروازے،کھڑکیاں وغیرہ تیار کی جاتی ہیں۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں اخروٹ کی لکڑی سے انتہائی دیدہ زیب آرائشی اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔ پانی سے ہلکی ہونے کے باعث اخروٹی لکڑی سے تیار شُدہ اخروٹی رنگ کی یہ اشیاء دیرپا بھی ہوتی ہیں اور دیدہ زیب بھی۔ اخروٹی رنگ کو یہ نام اُس کی لکڑی کی رنگت کی بنا پر دیا گیا ہے ۔

Poetry

Pinterest Share