URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Continentبراعظم

South America جنوبی امریکہ

English NameSouth America

Description

تفصیل

جنوبی امریکہ براعظموں میں چوتھا بڑا براعظم ہے۔ اس کا سب سے اونچا مقام ماؤنٹ اکونگاگوا (امریکہ) سطح سمندر سے 22835 فیٹ اونچا ہے اور سب سے نیچا مقام دیونیگرو (ارجنٹائن) فیِٹ سطح سمندر سے 900 فیٹ نیچے ہے۔ اگرچہ دنیا کی آبادی کے لحاظ سے اس کی آبادی 12 فیصد سے بھی کم ہے۔ اس کا رقبہ 6,890,000 مربع میل ہے۔ اینڈس Andes دنیا کا دوسرا بڑا پہاڑی سلسلہ جنوبی امریکہ میں ہی واقع ہے اور دُنیا کا دوسرا بڑا دریا "امیزون" Amazon بھی یہیں سے نکلتا ہے۔ اس کی نچلی سطح امیزون بیسِن (Amazon Basin) پر مشتمل ہے جو خطِ استوا کے نزدیکی علاقے سے گِھری ہوئی ہے۔ ان علاقوں میں منطقۂ حارہ کی طرح موسم ، مرطوب رہتا ہے۔ اس کا نچلا علاقہ شدید بارش کی وجہ سے گھنے جنگلوں کی شکل اختیار کر چکا ہے بلکہ دنیا میں جنگلات سے گِھرا ہوا سب سے بڑا علاقہ جنوبی امریکہ میں واقع ہے۔ جنوبی امریکہ میں دھاتوں کے بڑے ذخائر بھی پائے جاتے ہیں ،جن میں سونا‘ چاندی‘ لوہا‘ ٹِن‘ سِیسَہ اور زِنک وغیرہ شامل ہیں۔

Poetry

Pinterest Share