URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Apple سیب

English NameApple
Pluralسُیّوب
Colorلال، سبز، زردی مائل سُرخ
Seasonموسم سرما
Typeگودے دار رسیلا پھل
Urdu Name تفاح / سیو / منترا / بسنتی کا پھول / مشی اور آلمہ
Image

Description

تفصیل

سیب اُن گودے دار پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے جو درخت پر لگتے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں پایا جانے والا پھل ہے۔ سیب بنیادی طور پر مغربی ایشیا کا پھل ہے۔ سیب کی 7,500 سے زائد اقسام کاشت کی جاتی ہیں جو اپنی جُداگانہ شناخت رکھتی ہیں۔سیب کی شکل ناشپاتی نُما ہوتی ہے جب کہ کچھ اقسام چھوٹی جسامت کی سبز اور گول ہوتی ہیں۔ اس کے اوپری سرے پر ایک گڑھا سا ہوتا ہے جو شاخ سے منسلک ہوتا ہے۔ سیب گدرا ہوتا ہے جبکہ اس کے چھلکے کی سطح ہموار اور چمکدار ہوتی ہے نیز اس کے چھلکے کا رنگ زردی مائل سُرخ، ہلکا سبز ہوتا ہے یا پھر ان سب رنگوں کی آمیزش ہوتی ہے۔ اس کے گودے کا رنگ سفید یا سفیدی مائل ہوتا ہے۔ سیب عام طور پر ادھ کچرا کھایا جاتا ہے۔ ایک سیب اپنے چھلکے سمیت انسانی صحت کے لئے فرحت و توانائی کا سرچشمہ ثابت ہوتا ہے۔ مثل مشہور ہے کہ ایک سیب کھایئے اور ڈاکٹر سے دُور رہیئے۔

Poetry

Pinterest Share