URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Potato Tree آلو کا درخت

English NamePotato Tree
Urdu Name مکو کا درخت
Image

Description

تفصیل

آلو کے درخت کی انواع مکو(nightshade) خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہ جنوبی شمال امریکہ اور شمال جنوبی امریکہ میں پیدا ہوتا ہے۔ آلو کا درخت تیزی سے بڑھنے والی سدا بہارجھاڑی یا چھوٹا درخت ہے جو 2-8 میٹر (6.6-26 فٹ) تک بلند ہوسکتا ہے۔ اس کی چھال ہموار ہوتی ہے اور اس کا رنگ سلیٹی یا بھورا ہوتا ہے۔ اس کی لکڑی نرم و نازک ہوتی ہے۔ اس کا اوپری حصّہ سیدھا اور پھیلا ہوا ہوتا ہے اور اس کے پتّے سادہ ہوتے ہیں۔ ان کی شکل بیضوی ہوتی ہے نیز یہ پتّے بڑے ہوتے ہیں جو 12-37 سینٹی میٹر (4.7-15 انچ) لمبے ہوتے ہیں۔ آلو کے درخت کے پھول پیلے ہوتے ہیں اور اس کا پھل پیلی بیری کی مانند ہوتا ہے جس کا قطر 1-1.2 سینٹی میٹر (0.39-0.47 انچ) ہوتا ہے اور اس کے اندر بہت سے بیج ہوتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share