URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dams of Pakistanپاکستان کے ڈیم

Kurram Tangi Dam کرم ٹنگی ڈیم

English NameKurram Tangi Dam

Description

تفصیل

یہ ڈیم دریائے کرّم پر کرّم گڑھی سے 9 میل کے فاصلے پر واقع ہے اور بنوں سے 19 میل کی دوری پر شمالی وزیرستان ایجنسی میں واقع ہے۔اس ڈیم کی تعمیر کا پہلا مقصد ہائیڈرو جنریشن پاور حاصل کرنا تھا جو 83.4 میگاواٹ تک حاصل کی جاسکتی ہے۔ دوسرا مقصد سیلابی پانی کو روک کر واٹرریزروائر حاصل کرنا جس سے نہ صرف ہائیڈرو پاور حاصل کی جاتی بلکہ زرعی زمینوں کو بھی بوقتِ ضرورت پانی کی فراہمی کو ممکن بنانا تھا۔ اس ڈیم کے ذریعے 84,380 ایکڑ زرعی زمین کو سیراب کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ 2,78,000 ایکڑ زرعی زمین کو پہلے سے موجود سوِل اور مروت کینال میں پانی کی کمی کو دور کرنا۔ اس بند کی اونچائی 322 فِٹ اور پانی کا ذخیرہ 1.20 ملین ایکڑ فِٹ ہے۔ یہ ڈیم فروری 2005ء میں چار سال کی انتھک محنت سے تعمیر کیا گیا اور اس پر 17.205 بلین روپے کی لاگت آئی۔

Poetry

Pinterest Share