Description
تفصیل
’’جٹ ‘‘پنجاب کی ایک بڑی قوم ہے۔ برصغیر کے وہ افراد جو جٹ کہلاتے ہیں یہ اس علاقے کے ’’بڑے ‘‘یعنی زمیندار لوگ کہلاتے ہیں۔ جب عرب ساتویں صدی عیسویں میں ہندُستان آئے تو انہوں نے جٹوں(جاٹوں) کے بارے میں تحقیق کی اور یہ پایا کہ بنیادی طور پر اس قوم کا تعلق ’’بدھا‘‘ (بدھ مت) سے تھا اور اشوک اعظم کے زمانے میں یہ قوم اس کے کاشتکار اور سپاہیوں کی حیثیت رکھتے تھے۔ انہی کی قوت کے بل بوتے پر عظیم اشوک (اعظم)نے عہد قدیم کی عظیم الشان سلطنت استوار کی۔