URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Castsذاتیں

Syed / Syed سید ∕ سیّد

English NameSyed / Syed
Country Origin in EnglishArab
Country Origin in Urdu عرب

Description

تفصیل

عربی اسمِ مُذکّر ،بمعنی: امام ، پیشوا، سردار۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دختر حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی اولاد۔جمع : اسیاد ، اُردو جمع : سیّد ، سیّدوں ایک اعزازی خطاب،’’ سید‘‘ کی اصطلاح جسے عرفِ عامل میں قبولیت حاصل ہے دراصل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے دور میں (حسن و حسین) یعنی نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسن ابنِ علی اور حسین ابن علی کے لئے مختص رہا نیز بنتِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی صاحبزادیوں کو سیدانی کہا جاتا ہے۔ چند ایک سید’’ شیخ ‘‘کا خطاب بھی استعمال کرتے ہیں پھر ہر دو صاحبزدگان کی اولاد ہیں۔ یہ خطاب مستقل طور پر مستعمل ہوتا چلا آرہا ہے۔ اس نسل کے مرد حضرات ’’ سیّد‘‘ اور خواتین ’’سیّدانی‘‘ کے لقب/خطاب سے پکارے جاتے ہیں۔ اسی نسل کے بعض افراد الٰہویا اور شریعہ بھی کہلاتے ہیں۔ ایک سیدانی ماں کے بچے اگر کسی غیر سید مرد سے پیدا ہوں تو انہیں ہرگز سید کا لقب /خطاب نہیں دیا جاسکتا لیکن وہ اپنی ماں کی نسبت سے مرزا/میرزا کہلائے جاسکتے ہیں علاوہ ازیں’’ ہندُستان‘‘ اور ’’ پاکستان‘‘ کے علاوہ عرب دنیا بھی اسی رسم ورواج کی حامل ہے۔ گویا’’ سید‘‘ بھی’’ بنو ہاشم‘‘ کی ایک شاخ ہے جو قریش کا ایک معروف قبیلہ رہا ۔ اس قبیلہ کی جڑیں’’ عدنان‘‘ سے جاکر ملتی ہیں جو نسلی اعتبار سے حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام /ابراہام علیہ السلام کے فرزند تھے۔

Poetry

Pinterest Share