URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Castsذاتیں

Jilaani جیلانی / گیلانی

English NameJilaani
Country Origin in EnglishIran
Country Origin in Urdu ایران

Description

تفصیل

بنیادی طور پر ذریتِ عبدالقادر جیلانی یا ان سے نسبتِ روحانی رکھنے والے افراد اپنے آپ کو ’’گیلانی‘‘ یا ’’جیلانی‘‘ کہلواتے ہیں اور اپنے نام کے ساتھ ’’جیلانی‘‘ یا ’’گیلانی‘‘ کا اضافہ کرتے ہیں۔ فی زمانہ ہندُستان میں عموماً اور پاکستان میں خصوصاً حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی سے نسبتِ روحانی ظاہر کرنے کے لئے ’’قادری‘‘ کا لفظ زبانِ زدِ عام ہے۔ بعض افراد ایسے بھی ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ ان کے اجداد جیلان(گیلان) شہر (واقع ایران) سے ہجرت کرکے حدودِ برصغیر (خاص کر پاکستانی حدود) میں مقیم ہوگئے تھے لہٰذا اس نسبت سے بھی ایسے افراد جیلانی یا گیلانی کہلاتے ہیں۔ بہرحال یہ طے ہے کہ سیدنا حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ، جن کا مزار شریف بغداد میں واقع ہے، انہیں’’جیلانی‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ عجب بات ہے حضرت جیلانی علیہ رحمۃ کے ماننے والے افراد ’’فقہ حنفی‘‘ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ’’سُنّی‘‘ سمجھا جاتا ہے ، حالانکہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کا تعلق ’’فقہ حنبلی‘‘سے تھا البتہ آپ ’’صوفی ازم‘‘ کے قائل ضرور تھے اور دنیا میں تمام صوفیوں کے سرتاج بھی کہلاتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share