URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Castsذاتیں

Tughalaq تغلق

English NameTughalaq
Country Origin in EnglishTurki
Country Origin in Urdu ترکی

Description

تفصیل

سلسلۂ تغلق دراصل فارسی النسل خاندان /قبیلہ ہے یہ شمالی ہندُستان میں 1321ء میں تختِ دہلی پر قابض ہوئے۔ ان کا بانی غازی تغلق کے نام سے تاریخ میں پہچانا جاتا ہے۔ پھر اس نے غیاث الدین تغلق کا لقب اختیار کیا اور تخت نشین ہوا۔ یہ بھی تُرکی فوج میں ،جو خاندانِ غلاماں کے ساتھ تھی، اس میں شامل تھا۔ ترکوں کی خاصی تعداد اسی کے زمانے سے پنجاب اور یو۔پی میں بس رہے۔ پھر محمد شاہ تغلق کا زمانہ آیا تو فوج اور امراء کی بڑی تعداد دکن منتقل ہوئی ،گو بہت سارے افراد نے واپسی اختیارکی پھر بھی ایک بڑی تعدادحیدر آباد( دکن) ہی جاگزیں رہی اور ان کی نسلیں وہیں آباد رہیں۔ اس وقت پاکستان میں انہی کی نسلیں ہجرت کرکے آئی ہیں اور پنجاب اور سندھ میں آباد ہیں۔ ان کے رسم و رواجات ان کے اپنے حلیفوں یعنی افغان اور دیگر مسلم جنگجوؤں سے ملتے جلتے ہیں جو جنوبی ایشیاء سے باہر کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share