URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Grainsاناج

Corn / Maize مَکَئِی

English NameCorn / Maize
Seasonموسمِ سرما
Pluralمَکَئِی
Urdu Name جوار کلاں / گندم مَکّا /ذرہ مَکّا / حنطۂ رومیہ / خند روس
Image

Description

تفصیل

مکئی دنیا بھر میں زرعی ماحول کے لحاظ سے بڑی تعداد میںکاشت کی جانے والی پیداوار ہے، اس کے علاوہ دوسرے غلّوں کے مقابلے میں اس کی پیداوار سالانہ زیادہ حاصل ہوتی ہے۔ اس کی 50کے قریب انواع ہیں جن کی شناخت ان کے رنگوں، بیج کی ساخت، بناوٹ،دانوں کی شکل و صورت اور جسامت سے ہوتی ہے۔ علاقائی لحاظ سے لوگ سفید اور زرد رنگ کی مکئی کو ترجیح دیتے ہیں۔ مکئی کی پیداوار کے تمام حصّے غذائی اور غیر غذائی مصنوعات کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ صنعتی ممالک میں یہ زیادہ تر مویشیوں کی خوراک کے طور پر استعمال کی جاتی ہے اور مصنوعات کے لئے بطور خام مال بھی کام میں لائی جاتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share