URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Spices & Herbsمصالحے اور جڑی بوٹیاں

Mustard seeds سرسوں / سرسوں کے بیج

English NameMustard seeds
Image

Description

تفصیل

رائی کی قسم کا ایک بیج جس کا تیل نکالتے ہیں ۔اس تیل کو " کڑوا تیل" بھی کہا جاتا ہے۔بیج کا پودا " سرسوں کا ساگ" کہلاتا ہے۔سرسوں کا ساگ سبزی کی ایک قسم ہے۔ اس کے پودے کو سرسوں کہا جاتا ہے ۔جب سرسوں پھولتی ہے تو اس کے پھولوں سے زردانے حاصل کیے جاتے ہیں۔ ان بیجوں کو کولہو میں ڈال کر بیلا جاتا ہے(یعنی کولہو کو بیل چلاتا ہے) اور کَھل تیار کی جاتی ہے۔ کَھل کو کولہو میں پیل کر اس سے جو تیل نکالا جاتا ہے وہ سرسوں کا تیل یا کڑوا تیل کہلاتا ہے اور بہت سارے مقاصد میں استعمال ہوتا ہے ۔ کَھل جس کا پھوک باقی بچ جاتا ہے اسے گائے، بھینسوں کے چارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سرسوں کے تیل کو صاف کر کے اس سے اور بہت ساری قسموں کے تیل بھی تیّار کیےجاتے ہیں۔ سرسوں بنیادی طور پر رائی سے ملتا جُلتا ایک پودا ہے اور اس کے بیجوں سے سرسوں کا ساگ اور سرسوں کا تیل حاصل کیا جاتا ہے۔سرسوں کے بیجوں سے حاصل کردہ تیل میں ایک تیز مہک ہوتی ہے۔شمالی ہند، نیپال اور بنگلہ دیش سرسوں کی پیداوار کے لحاظ سے خاصے مشہور علاقے ہیں جہاں سرسوں کا ساگ بھی کھایا جاتا ہے اور سرسوں کا تیل بھی کئی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔سرسوں کے بیجوں سے حاصل کردہ تیل کھانا پکانے کے کام بھی آتا ہے اور اس تیل سے بالوں کی مالش بھی کی جاتی ہے جس سے بال سیاہ اور گھنے ہوجاتے ہیں۔سرسوں کے تیل سے جسم کی مالش بھی کی جاتی ہے۔ كڑوا تیل مختلف دالوں اور کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور سرسوں کے دانے بھی اچار اور کئی دالوں اور ترکاریوں کی بھُجیا میں تڑکا لگانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share