URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Garara غَرارہ

English NameGarara
Urdu Name دو ٹانگوں والا شرارہ / زنانہ گھیر دار پاجامہ جس میں گوٹیں لگائی جاتی ہیں
Image

Description

تفصیل

غَرارہ، برصغیر کی خواتین کا دیدہ زیب اور مقبول ترین لبادہ ہے۔ ہندُستانی تہذیب میں یہ لباس مُغلیہ عہد سے شروع ہوا اور جلد ہی عوامی حلقوں میں اس نے اپنی مستقل جگہ بنا لی۔ دہلی، لکھنئو(نکھلئو)، بھوپال، یو۔ پی، سی۔ پی، بِہار اور پنجاب سمیت دکھن(دکّن) کے تمام علاقوں نے بھی اس لبادہ کو نہ صرف روز مرہ کے طور پر اپنایا بلکہ شادی بیاہ یا دیگر تقاریب میں تو اس ملبوس کی سج دھج دیکھنے سے تعلق رکھا کرتی تھی، اس پہناوے میں گُھٹنوں سے پَیروں تک کے حصہ میں استعمال ہونے والا کپڑا خوب گھیروالا رکھا جاتا ہے اور آڑی تراش کا ہوتا ہے، جسے غرارے کی گوٹیں بھی کہا جاتا ہے، جبکہ اوپری حصہ ہموار وار چوڑے نیفے پر مشتمل ہوتا ہے جسے ازار بند کے ذریعے ناف پر کَسا جاتا ہے۔دونوں حصوں کو مِلا کر سِیا جاتا ہے پھر رنگا رنگ ریشمی کپڑا اور گوٹا کناری کا کام اس پہناوے کو انتہائی دیدہ زیب بنادیتا ہے، عموماً ریشمی کپڑا ساٹن،دریس یا "اودا قند "وغیرہ کا استعمال کیا جاتا تھا۔ انتہائی متموّل گھرانوں میں کمخواب اور اطلس بھی استعمال کیے جاتے تھے۔ غرارہ میں ملبوس دُلہن کا حسن دیکھنے سے تعلق رکھا کرتا تھا،ہندُستان میں آج بھی غرارہ کا استعمال خاصہ ہے مگر پاکستان میں اب شرارہ متعارف ہونے لگا ہے۔ دو پائینچوں والا مشرقی روایات کا حامل یہ لباس انتہائی دیدہ زیب ہے نیزاس میں یہ خاصیت بھی ہے کہ روز مرہ کے طور پربھی پہنا جاتا تھا۔بالخصوص ہندستان میں مسلمان گھرانوں کی بڑی بوڑھیاں سُوتی غراروں کو رغبت سے پہنا کرتی تھیں اور شادی بیاہ کی تقریبات میں دُلہنوں کے لیے خاص الخاص غرارے مہینوں پہلے سے تیار ہونا شروع ہوجایا کرتے تھے۔امیر خسرو دہلوی نے غرارے کا استعمال رُخصتی کے کئی گیتوں میں کیا ہے۔

Poetry

Pinterest Share