URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Mimosa چُھوئی مُوئی

English NameMimosa
Urdu Name لجالو ۔ لجانی
Image

Description

تفصیل

چھوئی موئی کی نسل میں تقریباً 400 مختلف انواع کی جڑی بوٹیاں اور جھاڑیاں شامل ہیں۔ ان کی چند اقسام میں تیزی سے بڑھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس کے درخت کے پتّوں کو جب چھوا جاتا ہے تو وہ فوراً بند ہوجاتے ہیں۔ ان کی ایک قسم Mimosa pudica ہے جو عام طور پر "Touch Me Not" کہلاتی ہے کیونکہ جب اس کو چھوا جاتا ہے یا گرمی پہنچائی جاتی ہے تو اس کے پتّے مڑ جاتے ہیں۔ یہ جنوبی اور وسطی امریکہ میں پیدا ہوتی ہے مگر بڑے پیمانے پر یہ دوسری جگہوں پر بھی (اس سے واقفیت حاصل کرنے کے لئے) کاشت کی جاتی ہے۔ یہ دونوں اقسام گھریلو پودے کے طور پر معتدل علاقوں میں پائی جاتی ہیں اور بیرونی طور پر یہ منطقۂ حارہ (گرم ملکوں) میں پائی جاتی ہیں۔

Poetry

Pinterest Share