URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Flowersپھول

گُلاب (خاردار∕ خُودرو کانٹوں والا گُلاب)

Colorہلکے گُلابی، گہرے گُلابی، سفید
Season
English NameBriar Rose
Pluralگُلابوں ∕ خودرو کانٹوں والے گُلاب
Urdu Name گلاب ۔گُلِ سُرخ ۔ گُلِ احمر
Image

Description

تفصیل

یہ مختلف اقسام کے پھول ہیں جو یورپ‘ جنوبی اور مغربی افریقہ اور مغربی ایشیا میں پائے جاتے ہیں۔ ان کی جھاڑیاں پت جھڑی ہوتی ہیں جو عام طور پر 1-5 میٹر بلند ہوتی ہیں مگر کبھی کبھار یہ بہت زیادہ لمبی بھی ہوتی ہیں اور کسی بھی اونچے درخت کی چوٹی تک پہنچ جاتی ہیں۔ اس کا تنا چھوٹے‘ تیز اور نوکدار کانٹوں سے ڈھکا ہوتا ہے جو اس کو اوپر چڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے پتّے پَر والے ہوتے ہیں جن میں 5-7 کونپلیں ہوتی ہیں۔ اس کے پھول عام طور پر ہلکے گلابی ہوتے ہیں لیکن یہ گہرے گلابی اور سفید کے درمیان بھی پائے جاتے ہیں۔ ان کے پھولوں میں 5 پنکھڑیاں ہوتی ہیں اور پھولوں کا قطر 4-6 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ کِھلنے سے پہلے یہ 1.5-2 سینٹی میٹر والی بیضوی کلی میں بند ہوتا ہے جو سُرخی مائل نارنجی پھل کی طرح لگتا ہے۔ یہ گُلاب کی اُس قسم سے تعلق رکھتا ہے جو بیل کی شکل میں پروان چڑھتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share