URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Mason راج

English NameMason
Urdu Name راج۔مزدور۔مستری۔کاری گر۔مکان یا عمارت بنانے والا

Description

تفصیل

عمارتی تعمیرات میں جہاں مزدور کا کام ختم ہوتا ہے وہاں سے راج کا کام شروع ہوتا ہے۔ یوں تو راج اور مزدور میں کوئی بہت بڑا جوہری فرق نظر نہیں آتا لیکن مخصوص کام میں جو مہارت راج کو حاصل ہوتی ہے وہ مزدور کو نہیں ہوتی مثلاً دیوار کی چُنائی کرنا، پلستر کرنا، کھڑکی دروازے کی دھاتی چوکھٹیں لگانا وغیرہ وغیرہ۔ عام طور پر راج اپنے ساتھ کام کرنے والے مزدور بھی رکھتے ہیں کیونکہ وہ ایک دوسرے کے مزاج کو بخوبی سمجھتے ہیں اور یوں کام کی رفتار بہتر ہوجاتی ہے۔ دیکھنے میں یہ بھی آیا ہے کہ راج رفتہ رفتہ ٹھیکیدار بن جاتے ہیں اور مزدور رفتہ رفتہ راج۔ فی زمانہ تخصص (Specialization) کی وجہ سے عمارتی صنعت سے وابستہ ماہر افراد کو الگ الگ کام دے دیئے گئے ہیں ورنہ بہت سے دوسرے کام بھی جو عمارتی تعمیرات سے وابستہ ہوں عموماً راج کر لیتے ہیں مثلاً پلمبنگ، شٹرنگ، چھت کی بھرائی وغیرہ۔

Poetry

Pinterest Share