URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Religionمذہب

Manatheism مذہبِ یہود وحدانیت

Name In EnglishManatheism

Description

تفصیل

Manatheism یعنی خدائے واحد کی عبادت کرنے والا مذہب ہے اس مذہب کا تعارف حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بنی اسرائیل کو کرایا۔ یہودیوں کی مقدس کتاب تورات ہے۔ جسے بعد میں خود انہوں نے اپنی مرصی کے مطابق بدل ڈالا۔ ’’یوم سبت‘‘ یعنی ہفتہ کا دن یہودیوں کے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ ’’احکام عشرہ‘‘ یہودی مذہب کی بنیاد ہے سب سے زیادہ انبیائ اس قوم میں معبوث ہوئے ہیں۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کا دور یہودیت کے عروج کا انتہا کا دور تھا۔ لیکن کبھی بھی یہ دنیا کی آبادی میں قابل ذکر نہیں رہے۔ آج بھی ان کی آبادی ٢٠ ملین سے زیادہ نہیں۔ یہودیوں کی مذہبی کتاب ’’عہدنامہ عتیق‘‘ میں درج ذیل اہم عقائد و نظریات بیان کئے گئے ہیں۔ یہود کے خدا کا تصور محدود ہے۔ قومی ہے اللہ تعالی کو خداوند اسرائیل کہا گیا ہے۔ فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں اور قدوسی کہا گیا ہے۔ دنیا خدا کے حکم سے فرشتے خدا کے حکم سے وجود میں آئی ہے دنیا اور آخرت میں جزا و سزا پر مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر ان کا یقین ہے۔ فرشتے خدا کے احکام کو نافذ کرنےوالے ہیں۔ تین وقت کی نماز ہر یہودی پر فرض ہے۔ بت پرستی کی خصوصی ممانعت ہے۔ اللہ کے سوا کسی کو معبود نہیں مانتے۔ عید فسیح‘ روش حشانہ‘ جشن پیورم‘ یومِ سبت اور یومِ خمیس ان کے اہم تہوار ہیں۔

Poetry

Pinterest Share