Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

North America شمالی امریکہ

English NameNorth America

Description

تفصیل

شمالی امریکہ 9,540,000 مربع میل پر مشتمل ایک جزیرہ نما ہے جو رقبے میں برِ اعظم یورپ سے بڑا ہے۔ یہ بے قاعدہ طور پر پھیلا ہوا قطب شمالی کا بہت سرد علاقہ ہے جو نمایاں ساحلی جزیروں پر مشتمل ہے جس میں دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ "گرین لینڈ" بھی شامل ہے۔ شمالی امریکہ کا بلند ترین مقام ماؤنٹ میکنلے (امریکہ) سطحِ سمندر سے 30,320 فِٹ بلند اور انتہائی پست مقام "وادئ موت" (کیلیفورنیا) سطحِ سمندر سے 282 فِٹ نیچے ہے۔ اس جزیرے کو پانچ جغرافیائی علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک وقت تھا جب شمالی امریکی باشندے جو جنگلی زندگی گزارتے تھے یہاں بڑی تعداد میں موجود تھے لیکن اس کے بعد اُن لوگوں نے ہجرت کرنا شروع کی نتیجتاً ان کی تعداد کم ہونا شروع ہوگئی۔ اس علاقے میں بڑی تعداد میں ممالیہ جانور پائے جاتے ہیں جن میں ریچھ کی کئی اقسام ، امریکی بھینس، بڑے سینگوں والی بھیڑ‘ ہرن، عجیب الخلقت جانور گِلا (Gila) اور بارہ سنگھے وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ اور میکسیکو کے جنوب مغرب اور شمالی امریکہ کے ساحلی علاقوں میں چھوٹی اور زہریلی چھپکلیوں کے ساتھ ساتھ پرندوں کی بھی سات ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔ شمالی امریکہ میں لوہا، تانبا، نِکِل، یورینیم، کوئلہ اور دوسری اہم دھاتیں پائی جاتی ہیں جبکہ میکیسکو میں پٹرولیم اور گیس کے بڑے ذخائر بھی پائے جاتے ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share