Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Sixtain مسدس

English WordSixtain

Description

تفصیل

اس میں چھ چھ مصرعوں کے متعدد بند ہوتے ہیں۔ پہلے بند کے کل مصرعے ہم قافیہ‘ باقی بندوں کے پانچ پانچ مصرعے ہم قافیہ اور چھٹا مصرعہ قافیہ میں بند اول کا تابع ہوتا ہے۔ اوزان میں شکل یہ ہوگی۔ الف ۔ الف الف ۔ الف الف الف ب ۔ ب ب ۔ ب ب الف ج ۔ ج ج ۔ ج ج الف شعرائے اردو نے مسدس میں بڑی مفید اور کارآمد ایجادات کی ہیں۔ اب عام طور پر مسدس میں قوافی کی یہ ترتیب ہوتی ہے۔ اوّل چار مصرعے ہم قافیہ پھر دو مصرعے مقفٰی۔ اسی طرح دوسرے بند کے چار مصرعے مقفٰی اور پھر دو مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں، گویا مسدس کی جدید شکل یوں ہوگی۔ الف ۔ الف الف ۔ الف ب ب ج ۔ ج ج ۔ ج د د اُردو شاعری میں خواجہ الطاف حسین حالی کا "مسدس مدو جزرِ اسلام" جو انہوں نے سر سیّد احمد خان کے ایماء پر لکھا ،خاصا مقبول ہے اور "مسدس ِحالی" کے نام سے معروف ہے۔اس مسدس کی اہمیت کا اندازہ سر سیّد کے اس بیان سے لگایا جاسکتا ہے کہ خدا روزِ محشر اگر مجھ سے پوچھے گا کہ اپنی بخشش کے لیے کیا کِیا تو جواب دوں گا کہ حالی سے مسدس لکھوایا۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share