Description
تفصیل
شاپنگ کارٹ بنیادی طور پر ایک "ہتھ گاڑی" یا چھکڑا ہے جو کسی دُکان کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر کسی سپر مارکیٹ میں تاکہ گاہک خریداری کے سامان کو اس میں رکھ سکیں اور اس (سامان) کی ادائیگی کے لئے اس کو باآسانی کاؤنٹر تک پہنچا سکیں۔بڑے سُپر اسٹورز یا یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان ٹرالیوں کو با آسانی دیکھا جاسکتا ہے۔ان ٹرالیوں کی مدد سے زیادہ سے زیادہ سامان بھی با آسانی کیش کائونٹر تک لے جایا جا سکتا ہے اور بار بار سامان تک رسائی کے لیے بھاگ دوڑ نھیں کرنا پڑتی۔
کہتے ہیں کہ بازاروں میں اِن ہتھ گاڑیوں کا استعمال سب سے پہلے فرانس ،پھر برطانیہ اور امریکا میں کیا گیا ،تاہم آج کل پوری دنیا میں یہ ٹرالیاں استعمال کی جارہی ہیں۔پاکستانی گھروں میں بھی گذشتہ کئی عشروں سےان ہی ٹرالیوں کی ایک شکل اشیائے خوردو نوش کی مہمانوں تک رسائی کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔