Word of the dayآج کا لفظ

Martello

استقلال

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: قائم رہنا

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Gown گاؤن / گون

English NameGown
No name in Urduعبایہ / پوشاک / طیلسان / علماء کرام کا ایک خاص کوٹ جسے دورانِ تدریس کاندھوں پر ڈال لیا جاتا ہے / جُبّہ

Description

تفصیل

گاؤن دراصل ایک خلعتی ملبوس ہے۔ یہ عموماً سرخ، سبز اور سیاہ رنگوں میں تیار کیا جاتا ہے۔ اس کو پہننے والے مخصوص امتیازی حیثیت کے حامل افراد ہوتے ہیں ، مثلاً کالج پروفیسرز، علماء کرام یا عدلیہ سے وابستہ افراد ۔ یہ کاندھوں سے لے کر گھٹنوں تک کا لبادہ ہے جو پشت کی جانب لٹکایا جاتا ہے اور گلے کے نزدیک ڈوریوں سے باندھا جاتا ہے۔ آستینیں عموماً لمبائی میں کم مگر پھیلی ہوئی ہوتی ہیں۔ اس کو استعمال کرنے والوں میں جج صاحبان، وکلاء، کالج ،یونیورسٹی کے اساتذہ کرام، ڈگری یافتہ طالب علم یا اعلیٰ ترین سرکاری عہدے داران بھی کبھی کبھار اس کا استعمال کرتے ہیں۔ اس میں خواتین اور حضرات دونوں شامل ہیں۔ ایک گاؤن ایسی بھی ہوتی ہے جو ہر فرد استعمال کرسکتا ہے مگر یہ محوّلہ بالا گاؤن سے مختلف ہوتی ہے، یہ ایک لمبے کوٹ کی مانند ہوتی ہے جو باریک، ریشمی اور دبیز کپڑے کی بھی ہوسکتی ہے۔ عموماً لوگ اسے غسل کے بعد استعمال کرتے ہیں یا رات کے اوقات میں اپنے کمرے میں سونے کے لیے استعمال میں لاتے ہیں،اس طرح کے گائون کو " سلیپنگ گائون" کہا جاتا ہے۔ آج کل گائون نما بُرقعے یا "عبایہ " کا رواج بھی ،حجاب کے طور پر کیا جارہا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share