Description
تفصیل
ہندُستان (برصغیر) کے پہلے باقاعدہ سلاطین’’ ترکی النسل‘‘ تھے۔ قطب الدین ایبک، التمش(التتمش) اور غیاث الدین بلبن جو خاندانِ غلاماں کہلاتے ہیں اور تختِ دہلی کے حکمران رہے ہیں، ترکی النسل تھے اور یہاں سو سال کے لگ بھگ حکمرانی کی۔ ترک سپاہیوں کی ایک بڑی تعداد پنجاب، اُترپردیش، گجرات، بہار اور بنگال وغیرہ میں آباد ہوئی۔ وہاں مسلمانوں کا باقاعدہ حکمران اختیارالدین خلجی تھا جو شہاب الدین غوری کا غلام تھا ، اسے بنگال کی ریاست ملی۔ اس کے ہمراہ بھی ترک اور افغان فوجیوں کی خاصی تعداد تھی جو وہیں رچی بسی اور ان کی نسلیں ابھی تک وہاں کی آبادی میں مدغم ہیں۔ حیدرآباد( دکن) میں بھی ترک نسلیں آباد ہوئیں اور ان کی نسلیں اُن علاقوں میں آج تک موجود ہیں۔