Description
تفصیل
’’خٹک ‘‘ یا’’ ختک‘‘ (پشتو) ، اُردو میں خٹک، ایک’’ افغان قبیلہ ‘‘کا نام ہے۔ اس قبیلہ کا آبائی علاقہ’’ خیبر پختون خواہ‘‘ (پاکستان) ہے اور یہ دریائے سندھ کے مغربی ساحل’’ سماہ‘‘ کے شمال میں واقع ہے جو دورِ جدید میں’’ لُنڈخوار‘‘ اور’’ شیرگارتھ ‘‘کے نزدیکی علاقے ’’مالاکنڈ ‘‘کے جنوب میں واقع ہے۔ اسی کے نواح میں کٹھکس (خٹک) نام کا گاؤں بھی آباد ہے جسے ’’مانکی شریف‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا تاریخی مرکز’’ اکھوڑہ خٹک‘‘ ہے جو 50 کلو میٹر (31میل) مشرق کی سمت صوبہ کے مرکز سے کچھ فاصلہ پر واقع ہے۔