Sabiqa/Lahiqa
سابقہ/لاحقہ
Setup Sabiqa
سیٹ اپ سبیکا
Setup Lahiqa
سیٹ اپ لہقہ
Search Sabiqa Words
سبیکا تلاش کریں
Search Lahiqa Words
لہقہ تلاش کریں
Add Schedule
نظام شیڈول
Schedule Word
لفظ شیڈول کریں
Schedule Couplet
شاعری شیڈول کریں
Schedule Encyclopedia
انسائیکلوپیڈیا شیڈول کریں
Adbi Corner
ادبی کارنر
Adbi Personalities
ادبی شخصیات
Chorographs
ادبی کارنر
Gallery
گیلری
ALL Couplets
شعر گیلری
ALL Ghazals
غزل گیلری
Flash Card
فلیش کارڈ
Visitors
زائرین
Dictionary
لغت
Shair
شعر
Muhavare
محاورے
Muhavara Search
تلاش محاورہ
Muhavara Stories
محاورے کی کہانیاں
1 Muhavara 1 Shair
ایک شعر ایک محاورہ
Encyclopedia
انسائیکلوپیڈیا
Adbi Corner
ادبی کارنر
Gallery
گیلری
Couplet Gallery
شعر گیلری
Ghazal Gallery
غزل گیلری
Muhaware Ki Kahanian
محاورے کی کہانیاں
1 Muhavara 1 Shair
ایک شعر ایک محاورہ
EN
ار
Search
تلاش
EN
English
Urdu
Roman
پیرس
اردو معنی
پرائم شاہِ ٹرائے اور ملکہ ہیکوبا کا لڑکا اس کی ماں نے اس کی پیدائش پر خواب دیکھا کہ اس نے انگارا جنا ہے۔ نجومیوں نے تعبیر کی کہ لڑکا ملک کی تباہی کا موجب ہوگا۔ اس لئے اسے جنگل میں پھنکوادیا گیا۔ اسے گڈریوں نے پالا۔ جوان ہو کر اس کا تعلق ایک دریائی دیوی اینونی سے ہوگیا ان ایام میں دیوتاؤں کے یہاں ایک شادی ہوئی اس پر سب دیوی دیوتا مدعو ہوئے۔ مگر جنگ کی دیوی کو نہ بلایا گیا اس نے ناراض ہو کر جیوپیٹر کے باغ کا ایک سونے کا سیب جس پر یہ لکھا تھا کہ سب سےخوبصورت کو ملے دسترخوان پر پھینک دیا۔ اس پر تین دیویوں ہیرا۔ اتھینا اور افرودائتی میں جھگڑا ہوگیا کیوں کہ ہر ایک سب سے زیادہ خوبصورت ہونے کا دعویٰ رکھتی تھی۔ پیرس منصف مقرر ہوا۔ تمام دیویاں اس کے سا منے ننگی پیش ہوئیں۔ پیرس ان کا حسن و جمال دیکھ کر گھبراگیا اور تذبذب میں پڑگیا اس پر دیویوں نے اسے لالچ دینا شروع کیا۔ ہیرا نے سلطنت کا اتھینا نے بے حد عقل کا اور افرودائتی نے سب سے خوبصورت عورت کا لالچ دیا۔ پیرس نے موخرالذکر کے حق میں فیصلہ کیا۔ اس زمانے میں ہیلن زوجہ مَینیلوس نہایت حسین عورت تھی۔ پیرس افرودائتی کی مدد سے اسے اڑا کر اپنے باپ کے پاس ٹرائے میں لے گیا جس پر یونان کے بادشاہوں نے مل کر ٹرائے پر جو ایک جزیرہ تھا چڑھائی کی۔ کئی سال جنگ رہی۔ ایکلینر پیرس کے ہاتھ سے مارا گیا۔ بعد کو ٹرائے فتح ہوا اور پیرس سخت زخمی ہوا۔ اس کا علاج سوائے اینونی کے اور کسی کے پاس نہ تھا مگر اس نے علاج کرنے سے انکار کردیا اور پیرس مرگیا۔ اس پر اینونی نے خود کشی کرلی۔ یہ قصہ ہومر کی الیڈ سے لیا گیا ہے۔ اس میں قابلِ غور یہ امر ہے کہ یہ قصہ رامائن کے قصہ سے بہت مشابہ ہے اس میں راون راجہ رامچندر جی کی بیوی کو اڑا کر لنکا میں جو ایک جزیرہ ہے لے جاتا ہے اور راجہ رامچندر جی ہندوستان کے راجاؤں کی مدد سے لنکا فتح کرکے سیتا جی کو چھڑا لاتے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ہر دو قصے ایک ہی پرانے قصے کی یادگار ہیں جو آریہ قوم میں اس زمانہ میں مشہور تھا جب یہ وسط ایشیا میں آباد تھی اس قوم کا ایک حصہ ہندوستان میں آیا ایک یونان کو گیا یونان میں الیڈ تحریر ہوئی اور ہندوستان میں رامائن لیکن اصل قصہ ایک ہی ہے حالات جدا جدا بموجب تہذیب ملک دکھائے گئے ہیں
انگریزی معنی
adversities
afflictions
hardships
Couplet Gallery
شعر گیلری