URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

ذہین شاہ تاجی ،بابا

Description

تفصیل

معروف اردوصوفی شاعر، فلسفی،اسکالر ، 1902ء جے پور(راجستھان) میں پیدا ہوئے اور 23 جولائی 1978ء کو کراچی میں انتقال کیا ۔چشتیہ سلسلے سے تعلق رہا۔ اصل نا م : محمد طوسین ، تخلص : ذہین ؔ شاہ تاجی آپ کئی کتابوں اور مقالوں کے مصنف ہیں ،اردو ، فارسی ، عربی ،ہندی اور انگریزی زبانوں میں سیکڑوں غزلیں کہی ہیں ۔ابنِ عربی کی دو کتابوں کا ترجمہ بھی کیا ،جو ’’فسوس الحکمۃ ‘‘ اور ’’ فتوحات المکیہ‘‘ کے عنوانات سے شایع ہوئیں ۔مزید برآں ’’الحلّاج‘‘ کی تصنیف کا اردو زبان میں ’’ کتاب الطواسین‘‘ کے عنوان سے ترجمہ بھی کیا ۔اردو اور فارسی میں ایک کتاب ’’تاج الاولیاء ‘‘ بھی تصنیف کی، تاج الاولیاء دراصل حضرت بابا تاج الدین ناگپوری کی سوانح حیات ہے۔بابا ذہین شاہ تاجی کے درس میں اُس وقت کی نابغہ روزگار شخصیات شریک ہوا کرتی تھیں ، جن میں پروفیسر اے۔ بی حلیم (جامعہ کراچی کے پہلے وائس چانسلر) ، جوش ملیح آبادی ، مولانا کوثر نیازی ، مولانا ماہر القادری ، پروفیسر کرّار حسین ، پروفیسر حسرت کاسگنجوی ، الیاس عشقی ، ڈاکٹر پروفیسر ابو الخیر کشفی ، رئیس امروہوی اور سید محمد تقی وغیرہ قابلِ تذکرہ ہیں ۔ نمونہ کلام : جو بہار آئی میرے گلشنِ جاں سے آئی خاک کے ڈھیر میں یہ بات کہاں سے آئی خاک ہوں ، پاک ہوں ، ادنیٰ بھی ، اعلیٰ بھی ذہینؔ خود پہنچ جائے گی جو چیز جہاں سے آئی

Poetry

Pinterest Share