URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Castsذاتیں

Cheema چیمہ

English NameCheema
Country Origin in EnglishIndia-Pakistan
Country Origin in Urduانڈیا ۔ پاکستان

Description

تفصیل

یہ ذات ’’ہندی تاریخ‘‘ کے مطابق ’’پری ہسٹری پیریڈ‘‘ میں’’چندرا دانشی‘‘ نسل کے افراد ہیں جو بنیادی طور پر’’کشتھری‘‘ کہلائے۔ پنجاب کی سرزمین ان کی آماجگاہ رہی ہے او ر یہ ’’ہندکو‘‘ یا’’ ہندی زبان بولنے والے افراد ہیں۔ ان کا اصل پیشہ زمین داری اور کسی بھی فوج میں جنگجو کے لحاظ سے کام کرنا ہے۔ جب یہ مسلمان ہوئے تو’’جاٹ‘‘ یا ’’جَٹ‘‘ کہلائے اور پھر’’جٹ‘‘ سے یہ’’چیمہ‘‘ ہو گئے۔ ایسا کیوں کر ہوا، اس بارے میں تاریخ قریباً خاموش ہے۔ بہرحال یہ مسلمہ ہے کہ یہ جٹ برادری سے’’ٹوٹ کر‘‘ چیمہ کہلائے۔ چیمہ پچھلے کئی سو برسوں سے پنجابی زبان کے بولنے والے شمار کئے جاتے ہیں۔ انتہائی جنگجو اور کاشتکاری میں ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ فی زمانہ تجارت وغیرہ میں بھی بڑا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ چیمہ قوم کے بارے میں برٹش حکمران (برائے ہندوستان) کے Remarks ہیں کہ یہ لوگ جنگجویانہ صلاحیت کے مالک ہیں۔ یہ صلاحیت /خوبی ان افراد کے درمیان پائے جانے والے سرداروں کی وجہ سے ہوتی ہے اور لڑاکا سپاہیانہ صلاحیت کی بنیاد پر یہ جارح انداز میں جنگ کرتے ہیں اور ان میں حوصلہ مندی بھی ہوتی ہے۔ وفاداری، خودپسندی، طبعی قوت، احکامات کی بجاآوری، جفاکشی، لڑنے کی صلاحیت اور فوجی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔ برطانوی حکمران ان کی ان خوبیوں کی بناء پر فوج میں بھرتی کرتے رہے اور نو آبادیاتی کالونیوں میں تعینات رکھا۔ برطانوی گورنمنٹ کی دریافت کے مطابق چیمہ قوم کے افراد میں بے پناہ قوت ہے۔ یہ متحد رہتے ہیں اور حملہ آوری میں مستعد رہنا ان کی خاص خوبیاں ہیں۔ لیکن لڑاکا اور آپس میں بھی جھگڑالو قسم کا قبیلہ ہے۔

Poetry

Pinterest Share