URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Castsذاتیں

Memon / Bemon / Memon میمن ∕ بیمن ∕ میمن

English NameMemon / Bemon / Memon
Country Origin in EnglishIndia-Pakistan
Country Origin in Urduانڈیا۔پاکستان

Description

تفصیل

بیمن/میمن۔ دراصل گجراتی زبان کا لفظ ہے جو کسی معاشرتی معاہدے کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ قوم جو میمن کہلاتی ہے بنیادی طور پر گجراتی زبان کے بولنے والوں کی ہے۔ بعض افراد سندھی میمن بھی کہلاتے ہیں دراصل یہ لوگ یا تو جونا گڑھ اور’’ کچھ‘‘ کے باشندے ہیں یا ان کے بڑے کسی وجہ سے سندھ، کَچھ اور جونا گڑھ میں آباد ہوگئے۔ میمن برادری ایک تجارتی کمیونٹی ہے ان کی بے شمار تنظیمیں ہیں اور انہوں نے انہی تنظیموں کے نام سے اپنی اپنی برادری/کمیونٹی کا نام رکھ لیا ہے اور یہی اب ان کی پہچان ہیں۔ مثلاً کاٹھیاواڑی میمن، اوجھا میمن، بانٹوامیمن، چھیپا میمن، گودھرا میمن، سندھی میمن، کچھی میمن، اوکھائی میمن، کتیانہ میمن وغیرہ۔

Poetry

Pinterest Share