URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Spices & Herbsمصالحے اور جڑی بوٹیاں

Vinegar سِرکہ

English NameVinegar
Image

Description

تفصیل

گنّے اور انگور کے شِیرے ( رَس) کو سَڑا کر اُس کا خمیر اٹھایا جاتا ہے اور کشید کرکے سِرکہ حاصل کیا جاتا ہے۔ سرکہ عموماً پیاز، مرچ، ٹماٹر وغیرہ کا سلاد بناکر اس میں ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔۔پیاز کے لَچّھوں کو سِرکے میں ڈبو کر اس کی موسمِ گرما میں چٹنی بھی تیّار کی جاتی ہے جو انتہائی ہاضم ہے۔سِرکہ مختلف کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔چینی اور اطالوی کھانوں کا لازمی جُزو ہے۔ رسول پاک صلى الله عليه وسلم کو بھی سِرکہ مرغوب تھا۔کہتے ہیں کہ جس گھر میں سِرکہ موجود ہو اُس گھر کے رزق میں اللہ تعالٰی برکت ڈال دیتا ہے۔ سِرکہ بعض دواؤں کی تیّاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے مختلف اچاروں میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سِرکہ ہاضم ہے اور ذائقہ کے اعتبار سے نسبتاً تُرش ہوتا ہے۔ گھریلو ٹوٹکوں میں بھی مستعمل ہے۔اگر فریج میں ناگوار سی بُو بس گئی ہو تو تھوڑا سا سفید سِرکہ ایک پیالی میں ڈال کر فریج میں رکھ دیجیے اور فریج کو حسبِ معمول استعمال میں رکھیے،رفتہ رفتہ سرکہ رکھنے کی وجہ سے فریج کی بُو ختم ہوجائے گی۔دانت پیلے پڑجاتے ہیں اور سگریٹ نوش افراد کے لیے انتہائی کوفت کا سبب ثابت ہوتے ہیں بلکہ مقابل کے لیے بھی۔اس کاحل یہ ہے کہ ٹوتھ برش کو انگور یا گنّے کے سِرکہ میں بھگو کر ایک دو مرتبہ دن میں برش کرلیجیے،نہ صرف منہ کی بد بو ختم ہوجائے گی بلکہ دانت بھی چمک اُٹھیں گے۔ فی زمانہ مصنوعی فلیورز سے بھی سِرکہ تیار کیا جارہا ہے۔

Poetry

Pinterest Share