URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Musical Instrumentsموسیقی کے آلات

Bell گھنٹی ∕ گھنٹا

Name In EnglishBell
Urdu Name ٹالی/ٹلّی/جرسِ کوچک /جُلجُل
Pluralsگھنٹیاں / گھنٹیوں
Image

Description

تفصیل

گھنٹی جو گھنٹے کی مُصَغّر (چھوٹی) حالت ہے، کسی دھات سے بنی ہوتی ہے اور اندر سے کھوکھلی ہوتی ہے۔ اس کی شکل کسی گہری اور الٹی پیالی کی مانند ہوتی ہے اور یہ کناروں سے پھیلی ہوئی ہوتی ہے۔ جب اس پر لٹکن (جو اس کے اندرونی جانب ہوتا ہے) کے ذریعے ضرب لگائی جاتی ہے تو اس میں سے موسیقی کے تیز اور بُلند سُر نکلتے ہیں۔ گھنٹیاں ہر جسامت میں پائی جاتی ہیں۔ یہ چھوٹی جسامت سے لے کر کسی چرچ کے گھنٹے کی جسامت تک بھی ہوتی ہیں۔ تمام گھنٹیوں کی آوازیں مختلف ہوتی ہیں۔عموماً گھنٹیوں کا استعمال مندروں میں پوجا کے وقت کیا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share