URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Musical Instrumentsموسیقی کے آلات

Drum نقارہ ∕ ڈھول ∕ نوبت

Name In EnglishDrum
Urdu Name نقارہ ∕ ڈھول ∕ نوبت
Pluralsنقارے / ڈھولک
Image

Description

تفصیل

نقارہ بھی آلۂ موسیقی ہے جو percussion آلاتِ موسیقی میں سے ایک ہے ۔ اس آلہ کو ضرب مار کر آواز پیدا کی جاتی ہے اور یہ ضرب کسی چھڑی یا ہاتھ کی مدد سے دی جاتی ہے۔ اس کی شکل سلینڈر نما ‘ پیپے کی طرح یا پھر کسی پیالے کی مانند ہوتی ہے۔نقارہ کے ایک یا دونوں جانب تنی ہوئی جھلی ہوتی ہے۔ نقارہ دنیا بھر میں عام اور قدیم ترین آلۂ موسیقی مانا جاتا ہے اور اس کا بنیادی ڈھانچہ ہزاروں سال بعد بھی تبدیل نہیں ہوسکا ہے۔ نقارہ کو عام طور پر ہاتھوں یا پھر ایک یا دو چھڑیوں کی مدد سے بجایا جاتا ہے۔ مختلف روایتی و تہذیبی ثقافتوں میں نقارہ بنیادی حیثیت کا حامل ہے اور اکثر یہ مذہبی رسومات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔شادی بیاہ کی محفلوں میں اس کی ایک خاص شکل جسے دونوں جانب سے ضرب لگائی جاتی ہے ، وہ استعمال کی جاتی ہے جسے ڈھول یا ڈھولک بھی کہتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share