URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Poetic Termsشاعرانہ شرائط

Clerihew / Quatrain رُباعی

English WordClerihew / Quatrain

Description

تفصیل

اوزانِ مخصوص میں ایسے چار مصرعے جن میں کوئی ایک مضمون تمام کر دیا جائے۔ پہلے دو مصرعے مقفیٰ ‘ تیسرا کبھی مقفیٰ کبھی غیر مقفیٰ اور چوتھا مصرعہ پہلے دو مصرعوں کے تابع ہوتا ہے۔ اسے "دو بیتی" اور "ترانہ" بھی کہا جاتا ہے۔ مصرعوں میں قافیہ کی ترتیب یہ ہوتی ہے۔ الف ۔۔۔۔۔۔ الف ب ۔۔۔۔۔۔ الف یعنی پہلے دوسرے اور چوتھے مصرعے میں قافیہ۔ تیسرے میں ضروری نہیں۔ رباعی کے اوزان بھی مخصوص ہوتے ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر اوزان میں لکھے ہوئے چار مربوط مصرعے خواہ قافیہ کی شرط پوری کرتے ہوں ،رباعی نہیں ہوتے۔ گویا رباعی کے لیے یہ شرط ضروری ہے کہ وہ رباعی ہی کے وزن میں موزوں کی گئی ہو۔ معنوی اعتبار سے رباعی کا چوتھا مصرعہ خاص سب سے برمحل‘ برجستہ زور دار اور پرلطف ہونا چاہیے۔اس مصرعہ سے تشبیہہ کا کام بھی لیا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share