URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Poetic Termsشاعرانہ شرائط

Chaghama غزل

English WordChaghama

Description

تفصیل

غزل اردو ادب کی مایہ ناز اور معرکتہ الآراصنف ہے۔ عربی ادب سے اردو میں آئی اور پروان چڑھی۔ غزل کے لغوی معنی’’ عورتوں سے باتیں کرنا‘ جوانی کا تذکرہ کرنا‘ عشق و محبت کا فسانہ سنانا‘‘ اصطلاحی معنی۔ اک ایسے وزن اور قافیہ والے شعروں کے مجموعے کو کہتے ہیں جن میں حسن‘ عشق‘ صفتِ معشوق‘ مکالمہ طالب و مطلوب ‘ اخلاق فلسفہ‘ تصوف اور وارداتِ قلبی وغیرہ کا بیان ہو۔ ساخت کے اعتبار سے اس میں چند اشعار ہوتے ہیں کم از کم پانچ اور زیادہ سے زیادہ تئیس۔ وزن تمام اشعار کا ایک ہی ہوتا ہے۔ پہلے شعر کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں اس کے بعد ہر شعر کے دوسرے مصرعے میں قافیہ ہوتا ہے‘ یعنی قافیہ کی ترتیب حسب ذیل ہوتی ہے۔ الف۔ الف ب۔ الف ج۔ الف غزل کے پہلے شعر کو جس کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں مطلع کہتے ہیں۔ دوسرے شعر کو حسنِ مطلع یا زیبِ مطلع اور آخری شعر کو جس میں شاعر اپنا تخلص بھی استعمال کرتا ہے، مقطع کہلاتا ہے۔ بعض غزلوں میں دو دو بلکہ زیادہ مطلع بھی ہوتے ہیں۔ ہر مطلع کو مطلع ہی کہتے ہیں البتہ آخری مطلع کے بعد جو شعر آتا ہے حسنِ مطلع کہلاتا ہے۔ یہ جملہ امور میر تقی میر کی غزلیات میں موجود ہیں۔غزل کا سب سے بہترین شعر " بیت الغزل" کہلاتا ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ شاعر مقطع میں اپنا شاعرانہ نام"تخلص" استعمال کرے بلکہ وہ مطلع میں بھی اپنا تخلص استعمال کرسکتا ہے۔مثلاً اُردو کے معروف شاعر یاس یگانہ چنگیزی اکثر مطلعوں میں اپنا تخلص استعمال کیا کرتے۔اُن کی ایک معروف غزل ہے! مجھے دل کی خطا پر یاس گھبرانا نہیں آتا۔پرایا جُرم اپنے نام لکھوانا نہیں آتا ۔ مصیبت کا پہاڑ آخر کسی دن کٹ ہی جائے گا۔مجھے سر مار کر تیشے سے مرجانا نہیں آتا

Poetry

Pinterest Share