URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Climate and Weather Glossaryآب و ہوا اور لغت کی لغت

Pale Hurricane پیلی آندھی

English NamePale Hurricane
Image

Description

تفصیل

اس قسم کی آندھی عموماً صحراؤں اور ریگستانوں سے اُٹھتی ہے۔ تیز ہواؤں کا طوفان جکھڑوں کی حالت میں اپنے ساتھ، مٹی اور ریت کو لے کر آتا ہے اور آس پاس کے تمام علاقے جو اس کی لپیٹ میں آتے ہیں وہاں گردوباد کی بارش برسا دیتا ہے۔ اس قسم کی آندھی جب اُٹھتی ہے تو تمام فضا میں مٹی، ریت پھیل جاتی ہے۔ ریت مٹی کا یہ طوفان بادلوں کی مانند فضا پر محیط ہوجاتا ہے اور منظر پیلاہٹ کا شکار ہوجاتا ہے۔ صحرائے اعظم اور عرب کے ریگزاروں میں آج بھی اس قسم کے طوفان اکثر آتے رہتے ہیں۔ برِصغیر میں تھر کے ریگستان، چولستان کا علاقہ، مکران میں دشت اور انڈیا میں راجستھان کا علاقہ اس قسم کی آندھیوں کی زد میں رہتا ہے۔ پیلی آندھی اپنے ساتھ بادل بھی لاتی ہے لہٰذا عموماً آندھی کے ساتھ یا کچھ دیر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش بھی برستی ہے اور جس زوروشور کے ساتھ آندھی آتی ہے اسی زوروشور کے ساتھ ہوا کے جکھڑ بادلوں کو بھی اُڑا لے جاتے ہیں اور بہت تھوڑے وقفے کے لئے بارش برستی ہے۔ بنیادی طور پر آندھیاں Tornedo یعنی بگولوں کی ایک بڑی شکل ہیں ان بگولوں کی شدّت اپنے ساتھ ہر شے کو اُڑا لے جاتی ہے اور خاصی تباہی کا باعث بنتی ہیں۔ صحرائے اعظم ہو یا عرب کا ریگزار، آئے روز اِن آندھیوں کی لپیٹ میں رہتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share